گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے قومی ترانے کی بے حرمتی پر افغانستان حکومت سے اپنے سفارتی عملے کو واپس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔
گورنر ہاوس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ جو پاکستان کی عظمت کو نہیں مانتا وہ افغانستان چلا جائے۔
علی امین گنڈاپور کو افغان قونصل جنرل کو کہنا چاہیے تھا کہ آپ میرے دفتر میں بیٹھیں، معلوم نہیں افغان قونصل جنرل کو ذہنی معذوری تھی یا جسمانی؟
انہوں نے کہا کہ 2040 کا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے، پاکستان کو آگے کیسے بڑھنا ہے اس معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو 25 دسمبر کو ساتھ بٹھائیں گے،اپنی کرسی پر نہ بھی رہا تو پارٹی کی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کہ فیڈریشن آف پاکستان، چیمبر آف پاکستان اور دیگر کو خطوط لکھے ہیں، 25 دسمبر کو تمام اسٹیک ہولڈرز سے روڈ میپ لیں گے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کراچی کو آئی ٹی سٹی بنا کر ہی دم لیں گے، حیدرآباد آئی ٹی انیشی ایٹیو شروع کرنے کی تیار کر لی ہے۔