Light
Dark

پاکستان کی پہلی مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرک کار

پاکستان کی پہلی مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرک کار دسمبر میں مارکیٹ میں آئے گی

پاکستان کی پہلی مقامی طور پر تیار کردہ چار پہیوں والی الیکٹرک وہیکل (ای وی) دسمبر میں مارکیٹ میں آنے کے لیے تیار ہے۔ یہ پیش رفت ہفتے کے روز وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت الیکٹرک وہیکل کے استعمال کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران سامنے آئی۔

حکومتی بیان کے مطابق اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ 2022 سے اب تک دو اور تین پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار کے لیے 49 لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں جن میں سے 25 فیکٹریوں نے پہلے ہی ان گاڑیوں کی تیاری شروع کر دی ہے۔