Light
Dark

قیمتی پتھروں کی برآمدات کیلئے جامع حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ

قیمتی پتھروں کی برآمدات کیلئے جامع حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ

پارلیمانی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان (جی بی)، آزاد جموں و کشمیر (اے جے اینڈ کے) اور خیبر پختونخوا (کے پی) کے معدنیات کے سیکرٹریوں کو مدعو کیا جائے گا تاکہ ان کے مسائل معلوم کیے جا سکیں اور قیمتی جواہرات کی برآمدات کے لیے ایک جامع حکمت عملی تیار کی جا سکے۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عاطف خان کی سربراہی میں وزارت تجارت سے متعلق قومی اسمبلی کے پینل نے قیمتی پتھروں کی برآمدات میں ڈیڑھ ارب ڈالر سے 80 کروڑ ڈالر تک کمی کی وجوہات اور برآمدات میں اضافے کے لیے مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

جواہرات سے متعلق حکمت عملی تیار کرنے والے رکن قومی اسمبلی انجینئر گل اصغر خان بغور نے پاکستانی قیمتی پتھروں کی قدر اور پالیسی میں خامیوں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈیولپمنٹ کمپنی (پی جی جے ڈی سی) کی سربراہی نجی شعبے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کررہے تھے، اس وقت قیمتی پتھروں کی برآمدات ڈیڑھ ارب ڈالر تک پہنچ چکی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان سے قیمتی پتھر پاکستان کے راستے برآمد کیے جاتے ہیں۔