کراچی پولیس چیف کا شہر میں فینسی نمبر پلیٹ اور سیاہ شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے جاری حکم نامے میں شہر کے تینوں زون ساؤتھ ، ویسٹ اور ایسٹ زونز کے ڈی آئی جیز اور ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت جاری کرتے ہوئےکہا گیا کہ شہر میں اسلحے کی نمائش کرنے، رنگین شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ہدایت پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور اس حوالے سے کی جانے والی کارروائیوں کی رپورٹ بھی پیش کی جائے۔