بھارت کے شہر آگرہ میں مسلسل تین روز کی بارش سے تاج محل کی چھت ٹپکنے لگی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بارش سے مشہور تاریخی مقام تاج محل کی چھت سے پانی رسنے لگا ہے جبکہ تاج محل سے ملحقہ باغ میں بھی بارش کا پانی جمع ہو گیا۔
آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا آگرا سرکل کے ایک افسر نے تصدیق کی کہ بارشوں سے مسلسل تین روز سے جاری بارشوں سے تاج محل کے مرکزی گنبد سے پانی ٹپکنے لگا ہے تاہم گنبد کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ تاج محل کے متاثرہ گنبد کا ڈرون کیمروں کے ذریعے جائزہ لیا ہے، پانی ٹپکنے کا واقعہ سیپج کی وجہ سے ہوا ہے گنبد میں کوئی ڈیمیج نہیں ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبرے کی فوری مرمت اور باغ سے پانی نکالنے کا کام بارش رکتے ہی کیا جائے گیا۔