Light
Dark

کراچی پولیس کی انسداد جرائم میں کامیاب کارروائیاں: 1028 ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی منشیات ضبط

کراچی، 16 ستمبر 2024: ایڈیشنل آئی جی کراچی، جاوید عالم اوڈھو کے احکامات کے تحت پولیس نے شہر میں انسداد جرائم کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری رکھی ہیں۔ گزشتہ ہفتے کے دوران، شہر بھر میں پولیس نے منظم انداز میں جرائم کے خلاف اقدامات کیے جن میں درج ذیل کامیابیاں شامل ہیں:

  1. ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے: ضلعی پولیس کے 24 مختلف مقابلوں میں ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے ہوئے۔ ان مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک اور 28 زخمی ہوئے۔ مجموعی طور پر 51 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن سے 39 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 25 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔
  2. منشیات کے خلاف کارروائیاں: پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات ضبط کیں۔ برآمد شدہ منشیات میں 55 کلو 963 گرام چرس، آئس/کرسٹال، ہیروئین اور 4 کلو 500 گرام افیون شامل ہیں۔
  3. چوریاں اور چھینائو کی کارروائیاں: مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 29 چھینی اور چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کیں۔ اس کے علاوہ، شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر جرائم میں استعمال ہونے والے 133 مختلف اقسام کے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن بھی برآمد کیے گئے۔

کراچی پولیس کی جانب سے جرائم کے خاتمے، امن و امان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات جاری رہیں گے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کی قیادت میں پولیس کی یہ کوششیں شہر کو محفوظ بنانے کے لیے مسلسل جاری ہیں۔

یڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا فیضان مدینہ کا دورہ اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

کراچی پولیس چیف نے ڈی ائی جی ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ و دیگر پولیس افسران کے ہمراہ دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ نزد پرانی سبزی منڈی کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

کراچی پولیس چیف نے فیضان مدینہ کی انتظامیہ سے ملاقات کی اور امن و امان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

پولیس چیف کو دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی اور سیکیورٹی و دیگر آمور سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا جنھیں پولیس چیف نے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

پولیس چیف نے موقع پر موجود پولیس افسران کو عید میلادالنبی کے موقع پر جلوسوں اور دعائیاں محافل کے سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

انتظامیہ نے پولیس کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس چیف کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور انھیں اسلامی کتابوں کا تحفہ پیش کیا ۔