Light
Dark

قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ کا اجلاس کل تک کیلئے ملتوی

مجوزہ آئینی ترامیم کا معاملہ، قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ کا اجلاس کل تک کیلئے ملتوی

اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹس کو معطل کرنے کی تحریک پیش ہوئی جسے ایوان نے منظور کرلیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس کل دن ساڑھے 12 بجے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

اس سے قبل ذرائع اسپیکر چیمبر کا کہنا تھا کہ آج قومی اسمبلی میں آئینی ترامیم پیش نہیں ہوسکیں گی اس لیے قومی اسمبلی کا اجلاس کل تک ملتوی کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔