Light
Dark

پٹرول 10 روپے ، ڈیزل 13 روپے 6 پیسے فی لٹر سستا کردیا گیا

وفاقی حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پرپیٹرولیم مصنوعیات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10روپے فی لٹر کمی کر دی گئی ،پٹرول کی نئی قیمت 249روپے 10پیسے فی لٹرہوگی،ہائی سپیڈ ڈیزل13روپے6پیسے فی لٹر سستا کیا گیا ہے،ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 249روپے69پیسے فی لٹر ہوگی۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ،لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 141روپے93پیسے فی لٹر مقررکی ہے،مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 15 پیسے فی لٹرکمی کر دی گئی، مٹی کے تیل کی نئی قیمت158روپے47پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب جاری مالی سال کے پہلے دوماہ کے دوران ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر12فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔