Light
Dark

ربیع الاول چپ تعزیہ جلوس: ٹریفک پولیس کراچی کے انتظامات

8 ربیع الاول چپ تعزیہ جلوس: ٹریفک پولیس کراچی کے انتظامات

کراچی: 8 ربیع الاول کے موقع پر چپ تعزیہ جلوس کے سلسلے میں ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز کی سربراہی میں ٹریفک پولیس نے جامع انتظامات کیے۔

چپ تعزیہ کے مرکزی جلوس کے راستوں اور ٹریفک ڈائیورشنز پر 832 ٹریفک اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ مرکزی جلوس رضویہ سوسائٹی گولیمار ناظم آباد چورنگی نمبر “01” سے برآمد ہو کر مقرر کردہ راستوں سے ہوتا ہوا شاہ نجف امام بارگاہ مارٹن روڈ پر اختتام پذیر ہوا۔

جلوس کی حفاظت اور روانی کو یقینی بنانے کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کیمرہ یونٹ کے ذریعے مانیٹرنگ کی گئی۔

جلوس کے منتظمین نے ٹریفک پولیس کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، جس سے جلوس کے انعقاد میں پولیس کی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ملتا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کراچی نے اس موقع پر کہا کہ ٹریفک پولیس کی ٹیم نے بہترین انتظامات کر کے شہریوں کی سہولت اور جلوس کی حفاظت کو یقینی بنایا۔