Light
Dark

ویرات کوہلی بھارت کے مایہ ناز کرکٹر اور بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی ہڈی ہیں

ویرات کوہلی بھارت کے مایہ ناز کرکٹر اور بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی ہڈی ہیں لیکن ان کے ایک ہم پیشہ غیر ملکی کرکٹر نے انہیں آسٹریلوی کہا ہے۔
ایک اسپورٹس چینل پر ایکس کی ایک پوسٹ میں اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ ویرات کوہلی آسٹریلوی ہیں۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ کوہلی اپنے طرز عمل میں ایک آسٹریلوی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ جس طریقے کے ساتھ وہ کسی مقابلے میں اترتے ہیں اور پھر اس میں اپنے حریفوں کے خلاف پوری توانائی سے مقابلہ کرتے ہیں، جس پر میں یہ کہنے پر مجبور ہوں کہ وہ انڈین کھلاڑیوں میں ایک آسٹریلوی ہیں۔
آسٹریلوی بیٹر نے ویرات کوہلی اور اپنے تعلقات سے متعلق کہا کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ کافی اچھے ہیں اور بیشتر اوقات ایک دوسرے کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ کرتے رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ ایک شاندار کھلاڑی ہونے کے ساتھ ایک عظیم انسان بھی ہے اور اس موسم گرما میں دوبارہ اس کے خلاف کھیلنا بہترین ہوگا۔
اسی ویڈیو میں اسٹیو اسمتھ مزید کہتے ہیں کہ ’آسٹریلیا کے دو کھلاڑیوں نے مجھے پیغام بھیجا ہے کہ وہ 22 نومبر سے شروع ہونے والی بارڈر گاوسکر سیریز میں ویرات کوہلی کا سامنا کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔‘
واضح رہے کہ بھارت رواں سال آسٹریلیا کی پانچ ٹیسٹ میچز کی سریز بارڈر گواسکر ٹرافی کی میزبانی کرے گا اور یہ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 کا حصہ ہے۔