Light
Dark

کوئٹہ کی گلیوں سے دبئی کے فٹبال کلب تک کا سفر طے کرنے والا ابھرتا ستارہ


فُٹبال پاکستان کے بہت سے علاقوں میں نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور کوئٹہ بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے، ان خواہشمند نوجوانوں میں سے ایک 19 سالہ علی رضا ہے جو اس کھیل میں اپنا نام کمانے کے لیے پُرعزم ہے۔

حال ہی میں علی رضا نامی فٹبالر کو دبئی کے ایک فٹ بال کلب میں شامل ہونے کے لیے ملک بھر کے 200 کھلاڑیوں میں سے منتخب کیا گیا تھا۔ علی رضا آج پاکستان سے دبئی پہنچ رہے ہیں۔

علی اپنے آئیڈیل، عالمی فٹبال اسٹار لیونل میسی کی طرح ایف سی بارسلونا کے لیے کھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ٹی ایف اے کلب کے لیے علی کا انتخاب اس کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی طرف پہلا قدم ہے۔

کوئٹہ کے علی رضا کو فٹ بال کا شوق ان کے والد ظاہر آغا سے ملا جو فٹ بال کے کھلاڑی بھی تھے۔ ظاہر کا ایک خواب ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو بین الاقوامی سطح پر ملک کے لیے فخر کا باعث بنتے ہوئے دیکھیں۔