رحیم یار خان کے حلقہ این اے 171 پر ضمنی انتخاب آج ہورہے ہیں، پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی ۔
پیپلزپارٹی کے مخدوم طاہر رشید الدین اور پی ٹی آئی کے حسان مصطفیٰ مدمقابل ہیں، جبکہ 4 دیگر آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے ممتاز مصطفیٰ کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔