Light
Dark

دس ارب ڈالر کی گیس پائپ لائن تاپی پر کام کا آغاز

کابل: افغان حکومت نے کہا ہے کہ وہ جنوبی ایشیا سے گزرنے والی 10 ارب ڈالر کی گیس پائپ لائن تاپی پر کام کا آغاز کر رہی ہے ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تنازعات سے متاثرہ افغانستان میں سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے متعدد بار تاخیر کا شکار رہنے والے تاپی پائپ لائن پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

افغان حکومت کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا۔ جب ترکمانستان کے حصے کی پائپ لائن کی تکمیل ہوئی۔ یہ منصوبہ ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور بھارت کے درمیان گیس پائپ لائن بچھانے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ جسے تاپی کہا جاتا ہے