Light
Dark

اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کی 5 ہزار کا نوٹ بند کرنے کی تجویز

اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کی 5 ہزار کا نوٹ بند کرنے کی تجویز

کراچی: اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس ( او آئی سی سی آئی) نے حکومت کو 5 ہزار کا نوٹ بند کرنے کی تجویز دے دی۔

او آئی سی سی آئی کی حکومت کو پیش کردہ تجاویز کے مطابق ٹیکس کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے معیشت کو نقصان ہوگا۔ ود ہولڈنگ ٹیکس عائد نہ کیا جائے اورنقد لین دین کی روک تھام کے لیے 5 ہزار کا نوٹ بند کردیا جائے۔ٹیکس نظام کی بہتری کیلئے ایف بی آر اور نادرا میں تعاون ضروری ہے۔ایف بی آر اور نادرا مل کر آرٹیفیشل انٹیلیجنس سسٹم کا استعمال کریں۔