رائٹ سائزنگ و ری اسٹرکچرنگ، متاثرہ ملازمین کو کیا مالی پیکیج ملے گا؟
رائٹ سائزنگ اور ری سٹرکچرنگ کے نتیجے میں سر کاری اداروں کی بندش یا انضمام سے متاثر ہونے والے ملازمین کیلئے حکومتی کمیٹی نے معاوضہ کے چار( severance) مالی پیکیج تیار کئے ہیں ۔
پی ڈبلیو ڈی کیلئے الگ مالی پیکج تیار کیا گیا،وفاقی کابینہ کی حتمی منظوری کے بعد اس کا اطلاق ہوگا۔
ذ رائع کے مطابق ایک lump sum package یہ ہے کہ دس سال کی سروس والے ملازمین کو سروس کے تمام مکمل بر سوں پر فی سال ایک گراس سیلری ( تنخواہ ) دی جا ئے گی.
دس سے بیس سال کی سروس رکھنے والے ملازمین کو ہر مکمل سال پر ڈیڑھ گراس سیلری ادا کی جا ئے گی، بیس سال سے زیادہ سروس والے ملازمین کوہر مکمل سال پر دو گراس سیلریز ادا کی جائیں گی،دوسرا پیکج compensatio pension / graduity کا ہے جس کے مطابق پانچ سال سے کم سروس والے ملازمین کو کوئی فائدہ نہیں ملے گا، پانچ سے دس سال والے ملازمین کو گریجویٹی ملے گی جس کی شرح ہر مکمل سال کی بنیادی تنخواہ ملے گی.