آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی حیدرآباد رینج آفس آمد پر ڈی آئی جی حیدرآباد، ڈی آئی جی حیدرآباد ٹریفک سمیت حیدرآباد رینج کے تمام ایس ایس پیز اور دیگر پولیس افسران نے انکا پرتپاک استقبال کیا بعد اذاں آئی جی سندھ کی ذیر صدارت اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور اس ضمن میں پولیس اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور مذید ضروری ہدایات دیں
اس موقع پر ڈی آئی جی حیدرآباد نے قیام امن، انسداد جرائم اور قانون کی رٹ کے قیام کے ضمن اٹھائے جانے والے پولیس اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی.
آئی جی سندھ نے کہا کہ انسداد جرائم اور جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت اقدامات اور انھیں قانون کے کٹہرے میں لانا وقت کا تقاضہ ہے ہماری ترجیحات شہریوں کا تحفظ، امن و امان کی صورتحال کو مکمل کنٹرول میں رکھنا اور اس ضمن میں اپنے انفرادی اور اجتماعی کردار کو مذید مؤثر اور مربوط بنانا ہے انہوں نے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث مفرور و روپوش ملزمان کی گرفتاریوں اور منظم جرائم کے خاتمہ کے لئے تمام تر دستیاب وسائل کو استعمال میں لایا جائے انہوں نے مذید کہا کہ جرائم کے خلاف جاری جنگ میں یقینی کامیابی عوام دوست ماحول کے فروغ اور شہریوں کے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کی مرہون منت ہے لہذا ایسے اقدامات کو اپنی ترجیحات کا حصہ بنائیں جس میں عوام بلا کسی خوف و خطر جرائم کے خلاف پولیس کے بازو بن جائیں اور اپنی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داریوں کو ایک فریضہ جان کر ہمہ وقت پولیس کا ساتھ دینے میں فخر محسوس کریں آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس ملازمان کی فلاح و بہبود کے لیئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فرض کی راہ میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دینے والے شہداء ہمارا فخر اور سندھ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں ہم اپنے شہداء کے لواحقین کو ہر گز تنہا نہیں چھوڑیں گےقبل ازیں آئی جی پی سندھ نے پولیس ہیڈ کوارٹر حیدرآباد پہنچےجہاں انہیں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف اونر پیش کیا انہوں نے پولیس ہیڈ کوارٹر میں واقع ریجنل پولیس ہاسپٹل کا دورہ کیا ہسپتال کے دورہ کے موقع پر ایم ایس ڈاکٹر نعیم احمد میمن نے انہیں تفصیلی بریفنگ د ی آئی جی سندھ نے ڈائیلاسیس وارڈ، فزیو وارڈ اور آئی ڈیپارٹمنٹ سمیت مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور پولیس ملازمان کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ بھی لیا آئی جی سندھ نے مریضوں کو مزید بہتر علاج معالجہ اور جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنانے پر زور دیا انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت بھی کی آئی جی سندھ نے اس موقع پر ہسپتال کے احاطہ میں نیم کا ماحول دوست درخت بھی لگایا.