کراچی: اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 12 ستمبر کو منعقد ہو گا.
مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود کا تعین کیا جائے گا
اسٹیٹ بینک بعد پریس ریلیز کے ذریعے مانیٹری پالیسی بیان جاری کرے گا
فی الوقت شرح سود 19.5 فیصد پر موجود ہے
افراطِ زر اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہوئی، افراطِ زر سنگل ڈیجیٹ پر آنے سے شرح سود میں 1 سے 2 فیصد تک کمی متوقع ہے، ایف پی سی سی آئی کا شرح سود کو 15 فیصد تک کم کرنے کا مطالبہ ہے
کراچی چیمبر نے شرح سود میں 5 فیصد کمی کا مطالبہ کیا ہے