Light
Dark

کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے کی قرارداد منظور

سندھ اسمبلی میں کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے کی قرارداد منظور

کراچی میں مسلسل لوڈ شیڈنگ سے اب عوامی نمائندے بھی تنگ آگئے ہیں، یہاں تک کہ اب کے الیکٹرک مخالف آوازوں پر خاموش رہنے والی پیپلز پارٹی نے بھی آواز بلند کردی ہے۔

سندھ اسمبلی میں کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنےکی قرارداد پیش کردی گئی ہے۔

سندھ اسمبلی کے آزاد پارلیمانی رکن سجاد سومرو کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کی حمایت وزیر برائے پارلیمانی امور ضیا الحسن لنجار نے بھی کردی۔

ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ کے الیکٹرک سے عوام بہت پریشان ہیں، کے الیکٹرک نےعوام کی شکایات کا ازالہ نہیں کیا، کے الیکٹرک کی زیادتیوں کے خلاف اسمبلی کمیٹی کا اجلاس ہونا چاہیے۔