اسپین کے چرچ میں 91 سال بعد اذان دی گئی، معروف ہیلتھ فیس ریڈر ڈاکٹر احمد بلال نے اذان دی
عالمی شہرت یافتہ ہیلتھ فیس ریڈر ڈاکٹر احمد بلال نے حال ہی میں اسپین کے تیسرے بڑے شہر ویلنسیا کے”باسیلیکا سینٹ ونسینٹ فیرر“چرچ میں اسپیکر پر اذان دی۔ جنگ نیوز کے مطابق ڈاکٹر احمد بلال نے چرچ میں اذان انتظامیہ کی اجازت سے دی۔ ڈاکٹر احمد بلال عالمی سطح پر منعقدہ قدرتی شفایابی پر لیکچر دینے کے لئے کانفرنسوں میں شرکت کرتے ہیں۔ مسلم دور حکومت میں یہ مقام ایک مسجد ہوا کرتا تھا اور اس مسجد کا نام مسجد قرطبہ تھا۔ مسجد قرطبہ میں اذان دینے اور نماز ادا کرنے پر پابندی عائد ہے آخری مرتبہ 1933میں جب علامہ اقبال نے خصوصی اجازت نامہ لے کر مسجد قرطبہ میں آئے تو وہاں انہوں نے اذان دی تھی۔