Light
Dark

احسن آباد میں ڈاکو کی فائرنگ سے شہری جاں بحق

شہری کو گولی مارنے والا ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

ملزمان شہری سے لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے

گشت پر مامور پولیس کرائم سین کے پاس سے گزر رہی پولیس اور ڈاکووں کا آمنا سامنا ہوا تو فائرنگ کا تبادلہ ہوا

ملزمان اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر پیدل فرار ہوئے

سڑک سے گزرتے شہری سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی

شہری نے مزاحمت کی تو اس کو گولی مار دی جس سے وہ جاں بحق ہوا

ملزمان شہری کی موٹر سائیکل بھی چھوڑ کر فرار ہونے لگے

فرار ہونے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا

بھاگتے ہوئے ملزم نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کو فائرنگ کر کے روکا

شہری خوش قسمتی سے بچ گیا اور ملزم موٹر سائیکل لے کر فرار

ہلاک ملزم کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول اور موٹر سائیکل برآمد

ملزمان کی موٹر سائیکل بھی چوری شدہ نکلی

پولیس کی جانب سے کرائم سین پر مزید تفتیش کا عمل جاری ہے