برطانوی ذرائع کے مطابق برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کینسر کو شکست دے دی ہے ۔
ان کا کیموتھراپی مکمل ہو چکا ہے۔
شہزادی نے اپنے علاج اور صحت پراظہاراطمینان کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ، یہ سال انتہائی سخت تھا، جب زندگی چند لمحوں میں بدل گئی تھی۔
کیٹ مڈلٹن نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ بہت جلد عوامی مصروفیات کا آغاز کریں گی۔
انہوں نے دوران علاج نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں سے اظہار تشکرکیا ہے۔
شہزادی نے شوہر اور بچوں کے ساتھ فلمائی گئی ویڈیو بھی شیئر کی۔
شاہی محل کے مطابق، شہزادی کے کینسر سے مکمل صحتیاب ہونے پر کچھ نہیں کہہ سکتےہیں۔ NAT