Light
Dark

سنگجانی جلسہ، کنٹینرز اور پولیس کے کھانے کی مد میں 5 کروڑ 92 لاکھ خرچ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سنگجانی جلسے میں 5 کروڑ 92 لاکھ 45 ہزار روپے خرچ کیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پی ٹی آئی کے جلسے میں کروڑوں روپے خرچ ہوئے۔ رکاوٹوں کے باوجود کارکنان کی ایک بڑی تعداد جلسے کے مقام پر پہنچی تھی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کا جلسہ پولیس کو 5 کروڑ 92 لاکھ 45 ہزار کا پڑ گیا۔ یہ اخراجات کنٹینرز اور اسلام آباد پولیس کے کھانے کی مد میں کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ 20 اگست کو اسلام آباد میں مجموعی طور پر 150 کنٹینر پہنچائے گئے تھے جن کا رینٹ 3 کروڑ 70 لاکھ 50 ہزار تک بنا ہے۔