Light
Dark

دونوں ٹانگوں سے محروم ایتھلیٹ نے دوڑ جیت لی

پیرس اولمپکس میں حصہ لینے والے دوںوں ٹانگوں سے محروم امریکی ایتھلیٹ نے دوڑ کا مقابلہ جیت کر شائقین کو حیران کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دونوں ٹانگوں سے محروم امریکی ایتھلیٹ نے پیرس پیرالمپکس میں مردوں کی 400میٹر دوڑ جیت کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔
تین مرتبہ کے میڈلسٹ 25 سالہ امریکی ایتھلیٹ ووڈ ہال پیرا لمپکس میں مقررہ فاصلہ 46.32 سیکنڈز میں طے کرکے فتح سے ہمکنار ہوئے۔
اس سے قبل ان کی اہلیہ تارا ڈیوس ووڈ نے بھی پیرس اولمپکس 2024 میں خواتین کے لانگ جمپ ایونٹ میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔
اس موقع پر امریکی ایتھلیٹ ووڈ ہال نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ اس بار ہمارے گھر دو گولڈ میڈلز جائیں گے، ووڈ ہال 4 بائی 100 میٹر ریلے ریس میں برانز میڈل جیتنے والی امریکی ٹیم کا بھی حصہ بنے۔

واضح رہے کہ ایک بیماری کے سبب محض 11 ماہ کی عمر میں ووڈ کی ٹانگوں کا نچلا حصہ کاٹ دیا گیا تھا، ان کی اپنی اہلیہ تارا سے ہائی اسکول کے زمانے میں شناسائی ہوئی تھی، بعد ازاں دونوں مزید تعلیم کی غرض سے دور ہوگئے تھے۔
بعد ازاں تارا جارجیا یونیورسٹی اور پھر ٹیکساس یونیورسٹی میں زیر تعلیم رہیں جبکہ ووڈ ہال ٹیکساس یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کررہے تھے بعد میں دونوں پھر آن ملے اور اس کھیل سے منسلک ہوگئے۔