Light
Dark

سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران سب سے اونچی چوٹی سروالی پیک سے 9 سال بعد لاپتا کوہ پیماؤں کی میتیں مل گئیں۔

مظفر آباد: آزاد کشمیر کی تاریخ کے بڑے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران سب سے اونچی چوٹی سروالی پیک سے 9 سال بعد لاپتا کوہ پیماؤں کی میتیں مل گئیں۔
2015 میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 3 کوہ پیماؤں نے چوٹی سر کرنے کی کوشش کی تھے اور 31 اگست 2015 کو تینوں کوہ پیما بیس کیمپ سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد لاپتا ہوگئے تھے۔
لاپتا ہونے والے 3 کوہ پیماؤں کی میتوں کو 9 سال بعد ریکور کر لیا گیا۔ ٹیم لیڈر الطاف کی قیادت میں 4 رکنی ٹیم نے سروالی بیس کیمپ ون سے میتیں ریکور کیں۔
سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن سطح سمندر سے 20 ہزار 755 فٹ بلند چوٹی سروالی پیک پر کیا گیا۔ کوہ پیماؤں کی میتوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال کیل شفٹ کر دیا گیا۔
کوہ پیماؤں کی شناخت عمران جنیدی، عثمان خالد اور خرم شہزاد کے نام سے ہوئی۔