Light
Dark

بجلی چوری روکنے کیلئے جدید ترین میٹرز لگانے کا فیصلہ

بجلی چوری روکنے کیلئے جدید ترین میٹرز لگانے کا فیصلہ

بجلی چوری روکنے کیلئے جدید ترین میٹرز لگانے کا فیصلہ کیا گیا،صارفین کو امریکا‘ یورپ کی طرح جدید الٹرا ماڈرن کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے بجلی کی 24گھنٹے فراہمی یقینی بنے گی اور اُنکی شکایات کا فوری ازالہ ہوا کریگا، وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے وفاقی پاور ڈویژن نے ملک بھر میں اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کا سرکلر جاری کر دیا ہے۔

ایڈوانس میٹرنگ انفرا سٹرکچر میٹر کی تنصیب کے حوالے سے جاری سرکلر میں ملک بھر کی تمام الیکٹرک ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر اپنے صارفین کے موجودہ بجلی کے میٹرز ایڈوانس میٹرنگ انفراسٹرکچر سے تبدیل کرنے کا آغاز کر دیں۔

جنگ کو پاور ڈویژن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی‘ ٹرائبل ایریاز الیکٹرک سپلائی کمپنی‘ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی‘ گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی‘ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی‘ ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی‘ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی‘ سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی‘ حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اور کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کو