Light
Dark

گوادر ایئرپورٹ رواں سال کے آخر تک پاکستان کے حوالے کردیا جائے گا۔

کراچی : چینی سفیر چیانگ زیڈان کا کہنا ہے کہ گوادر ایئرپورٹ رواں سال کے آخر تک پاکستان کے حوالے کردیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے قائد اعظم میوزم میں چیئرمین کراچی کونسل برائے بیرون ممالک تعلقات پاکستان اور چین کےدرمیان دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تقریب کاانعقاد کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر چیانگ زیڈان نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھرمیں سی پیک منصوبوں کی جلدتکمیل سمیت مزید مںصوبے بھی شروع کئےجائیں گے۔
چیانگ زیڈان کا کہنا تھا کہ گوادر ایئرپورٹ رواں سال کے آخر تک پاکستان کے حوالے کردیاجائے گا۔
انھوں نے کہا کہ بشام واقعہ کی تحقیقات سےمطمئن ہیں، چائینز کمپنیوں اوراہلکاروں کی سیکیورٹی کےحوالےسےکئےگئےاقدامات اطمینان بخش ہیں.