Light
Dark

سندھ ہائیکورٹ نے کمپنیوں کے سرکاری اجازت کے بغیر زیر زمین پانی نکالنے پر پابندی لگا دی

سندھ ہائیکورٹ نے کمپنیوں کے سرکاری اجازت کے بغیر زیر زمین پانی نکالنے پر پابندی لگا دی

سندھ ہائیکورٹ نے کمپنیوں کے سرکاری اجازت کے بغیر زیر زمین پانی نکالنے پر پابندی لگادی
سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں کمپنیوں کی جانب سے سرکاری اجازت کے بغیر زیر زمین پانی نکالنے پر پابندی عائد کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں زیر زمین پانی نکالنے پر ٹیکس کے نفاذ کے کیس کی سماعت ہوئی، جس کا تحریری حکمنامہ بھی جاری کردیا گیا۔

تحریری حکم نامے میں وفاقی اور صوبائی حکومت کو پانی کی کمپنیوں کو جاری لائسنس کا دوبارہ جائزہ لینے اور متعلقہ حکام کو واٹر کمپنیز کا وزٹ کرنے اور لیبارٹریز سے پانی ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا گیا۔

عدالتی حکمنامے میں کہا گیا کہ جس بوتل میں منرل واٹر ہوگا اس پر واضح منرل واٹر لکھا جائے، جس بوتل میں عام پانی ہوگا اس میں بوٹل واٹر واضح لکھا جائے، تمام یو سیز اور کارپوریشنز کو غیرقانونی زیر زمین پانی نکالنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم بھی دیاگیاہے