خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 ستمبر کو صبح سویرے 4 خوارجیوں نے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے موثر طریقے سے حملہ ناکام بنا دیا، آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں خودکش بمباروں کو نقصان پہنچانے سے پہلے ہی ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دیگر خوارج کے خاتمے تک سرچ آپریشن جاری ہے، دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے لیے پاکستانی فورسز کا عزم و حوصلہ بلند ہے۔