شرافی گوٹھ پولیس نے موٹرسائکل لفٹر اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا
پولیس نے دوران گشت موٹرسائیکل پر سوار مشکوک اشخاص کو روکنے کا اشارہ کیا اور ملزمان کی جانب سے فرار ہونے کی کوشیش کو ناکام بنادیا
گرفتار ملزمان کی شناخت زاہد حسین ولد خدا بخش، صابر ولد غلام مصطفی کے نام سے ہوئی
گرفتار ملزمان کی قبضے سے 2 عدد 30 بور پسٹلز بمعہ راونڈز اور شہریوں سے دوران واردات چھینی گئی 2 عدد 125 موٹرسائیکل برامد ہوئیں
گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کے وہ شرافی گوٹھ سمیت کراچی کے مختلف تھانوں کی حدود میں اسٹریٹ کرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں
ملزمان نے مزید انکشاف کیا کے وہ علاقے میں اسلحہ کے ذور پر شہریوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہوجاتے تھے
ملزمان کے قبضے سے برامد ہونے والے اسلحے کو فرانزک کےلئے روانہ کر دیا گیاہے
گرفتار ملزم زاہد پہلے بھی تھانہ شیداد کوٹ کی حدود سے گرفتار ہو کرجیل جا چکاہے
ملزمان کے قبضے سے برامد ہونے والی 2 موٹرسائیکلیں Honda-125 تھانہ شرافی گوٹھ اور تھانہ حیدری مارکیٹ سے ڈکیتی مزاحمت پر اسلحے کے زور پر چھینی گئی تھیں
شرافی گوٹھ پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا اغاز کر دیا گیا ہے