شاہ لطیف پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی متعدد واردتوں میں ملوث 6 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا
پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ معلومات پر بروھی چوک پر واقعہ خفیہ مقام سے 6 ملزمان کو گرفتار کیا
ملزمان کی شناخت کفیت اللہ، یوسف، عمران، بہرام، عامرعلی اور عامر خان ولد محمد خان کے ناموں سے ہوئی
گرفتار ملزمان 6 رکنی گروہ کراچی سمیت اندورن سندھ میں ہونے والی اسٹریٹ کرائم کی متعدد واردتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 5عدد 30 بور، 1 عدد9mm پسٹلز، 40 راؤنڈز، شہریوں سے وارداتوں میں چھینے گئے 25 ٹچ موبائل فونز اور 2 موٹر سائکلیں برامد ہوئیں
گرفتار ملزمان کے قبضے سے برامد ہونے والی دونوں موٹرسائیکلیں دوران واردات تھانہ اسٹیل ٹاؤن اور شاہ لطیف کی حدود، شہریوں سے چھینی گئی تھیں
گرفتار ملزمان کے قبضے سے برامد ہونے والے غیر قانونی اسلحے کو فرانزک کے لئے روانہ کیا جارہا ہے
شاہ لطیف پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے
گرفتار ملزمان کے خلاف شاہ لطیف پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کیا جارہا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے