Light
Dark

ماڑی پور پر ڈبل کیبن گاڑی کی 2 افراد کو ٹکر

کراچی: ماڑی پور پر ڈبل کیبن گاڑی کی 2 افراد کو ٹکر، پکڑے جانے پر ڈرائیور نے فائرنگ کردی

کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر ڈبل کیبن گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ ماڑی پور روڈ پر پیش آیا جس دوران ڈبل کیبن گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد لوگوں نے ڈبل کیبن گاڑی کو گھیرے میں لے لیا جس کے بعد گاڑی میں سوار شخص نے ہوائی فائرنگ کردی۔