Light
Dark

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی ہوئی ہے

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی ہوئی ہے، جس سے سڑکوں پر پھسلن پیدا ہو گئی ۔

کراچی میں ایم اے جناح روڈ، صدر، کلفٹن، ملیر، شارعِ فیصل اور اطراف میں بوندا باندی ہوئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ ہوا ہے