Light
Dark

ملالہ یوسفزئی کی ہالی ووڈ دستاویزی فلم ’لاسٹ آف دی سی ویمن‘ کا پہلا ٹریلر جاری

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ہالی ووڈ فلم ’لاسٹ آف دی سی ویمن‘ سے بطور پروڈیوسر ڈیبیو کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار سو کم اور اے 24 کی بالی ووڈ دستاویزی فلم کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔

فلم کی کہانی ایک کورین خاتون کے گرد گھومتی ہے، جو تمام خطرات کے باوجود خوراک کی تلاش میں بغیر آکسیجن کے سمندر کی تہہ تک پہنچ جاتی ہے، اور تمام خطرات کا سامنا کرتے ہوئے اپنا کام جاری رکھتی ہے۔