Light
Dark

محکمہ کھیل سندھ کی جانب سے دو روزہ ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد

سندھ حکومت کا ڈفینس ڈے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی بچیوں اور بچوں کو قومی اور عالمی سطح کے ٹورنامنٹس میں اسپانسر کرنے کا اعلان

صوبائی وزیر برائے کھیل و امور نوجوانان سردار محمد بخش مہر نے پیپلز ہاکی اسٹیڈیم میں دو روزہ ڈیفینس ڈی ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا

کمشنر سکھر،ڈی سی ایم راجہ دھاریجو،ڈائریکٹر اسپورٹس اور سکھر ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی موجود تھے

ہاکی ہماری پہچان تھی، ہم ہاکی کی بحالی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، محمد بخش مہر کی افتتاحی تقریب سے گفتگو

صرف سندھ حکومت ہاکی فیڈریشن کو سالانہ 10 کروڑ روپے کی گرانٹ دیتی ہے، وزیر کھیل و امور نوجوانان

ہاکی میں ہمارے کھلاڑیون نے عالمی سطح پر خود کو منوایا ہے، ہماری خواہش ہے کہ پاکستان ہاکی کا عروج واپس آئے، محمد بخش مہر

آپ نوجوانوں پر ذمہ داری ہے کہ ہاکی میں ایک مرتبہ پھر اپنا اور ملک کا نام عالمی سطح روشن کریں، محمد بخش مہر

ہم چاہتے ہیں کہ ارشد ندیم کی طرح ہاکی میں بھی دوبارہ اولمپک گولڈ میڈل حاصل کریں، محمد بخش مہر

سکھر کے بچوں اور بچیوں میں بہت ٹیلنٹ ہے، امید ہے کہ یہ صوبائی اور قومی سطح پر سکھر کی نمائندگی کریں گے، صوبائی وزیر کھیل

صوبائی وزیر کھیل کے حیثیت میں آپ سب سے ہر ممکن تعاون رہے گا، سردار محمد بخش مہر

یوم دفاع ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کو اسپورٹس کٹس دی جائیں گی، صوبائی وزیر کا اعلان

اس سے قبل صوبائی وزیر نے سندھ اسپورٹس بورڈ پلیئرز ہاسٹل کا دورہ کیا اور کھلاڑیوں کی رہائش،جم اوردیگر سہولیات کا جائزہ لیا.