کے الیکٹرک ظلم بند کرے، عوام 18،18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ برداشت کررہے ہیں، فاروق ستار
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ صنعتی صارفین 55روپے اور رہائشی صارفین 65روپے فی یونٹ دے رہے ہیں۔
فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملکی ایکسپورٹ آدھی سے زیادہ کراچی سے ہوتی ہیں ، شہر قائد سے 15ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کی جاتی ہے ، اور کراچی ملک کا 60فیصد ٹیکس بھی دیتا ہے اس کے باوجود صارفین 18،18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ برداشت کر رہے ہیں۔
رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ کے الیکٹر ک ظلم بند کرے ، اس وقت صنعتی صارفین 55روپے اور رہائشی صارفین 65روپے فی یونٹ دے رہے ہیں ۔