تنظیم نو: پہلے مرحلے میں 33 سرکاری ادارے بند کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے پہلے مرحلے میں 33 ریاستی اداروں کو بند، ڈیڑھ لاکھ خالی ریگولیٹری عہدوں کو ختم اور 6 وزارتوں کی غیر اہم سروسز کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
باخبر ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے 33 سرکاری اداروں کو بند کرنے، 60 فیصد خالی ریگولیٹری عہدوں یعنی 1,50,000 کو ختم کرنے، غیر اہم خدمات کو آؤٹ سورس کرنے اور پہلے مرحلے میں چھ وزارتوں کی تنظیم نو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔