آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے الیکٹرانک مارکیٹ ایسوسی ایشن کے 12 رکنی وفدکی ملاقات۔
وفد کی قیادت صدر الیکٹرانک مارکیٹ ایسوسی ایشن رضوان عرفان کررہے تھے۔
اس موقع پر اے آئی جی ایڈمن،ایم اینڈ پی آر اور آپریشنز بھی موجود تھے۔
ملاقات میں الیکٹرانک مارکیٹ کے تاجروں کے مسائل اور ان کے تدارک کے حوالے سے کیئے جانے والے اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وفد نے سندھ پولیس کی جانب سےسیکورٹی کے اقدامات اورپولیس تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
اسٹریٹ کرائم کے خلاف الیکٹرانک مارکیٹ کے تاجروں کی جانب سے تعاون پر انکے مشکور و ممنون ہیں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
جرائم میں استعمال ہونے والے الیکٹرانک آلات کی خرید و فروخت قانوناً جرم ہے۔ آئی جی سندھ
تاجروں کو الیکٹرانک آلات کی خرید و فروخت کرنے والوں کی تصدیق کے لیئے بائیو میٹرک ڈیوائس فراہم کریں گے۔آئی جی سندھ
تاجرالیکٹرانک آلات کی خرید و فروخت میں احتیاط سے کام لیں۔ آئی جی سندھ
تاجروں سے گذارش ہے کہ سرقہ شدہ آلات کی خرید و فروخت کرنے والے افرادکی نشاندہی کریں۔آئی جی سندھ
شعبہ تفتیش کے افسران الیکٹرانک مارکیٹ کے تاجروں کے ساتھ ہرممکن تعاون کویقینی بنائیں گے۔ آئی جی سندھ کی یقین دہانی