شہید چمن عباس کے جسدِ خاکی کو پی آئی اے کی پرواز سے آج دوپہر روانہ کیا گیا تھا۔
فیصل آباد پولیس سے ایسٹ پولیس نے رابطہ کیا، سی پی او فیصل آباد جناب کامران عادل نے شہید کے جسد خاکی کے حصول کے لئے فیصل آباد کے ہوائی اڈے پہ انتظامات کئے۔ شہید کی فیملی بھی یہاں سے ساتھ گئی تھی۔
شہید چمن عباس کو مکمل اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں ضلع چنیوٹ لے جایا گیا۔ وہاں انتظامات جنابِ عبداللّٰہ احمد، ڈی پی او چنیوٹ نے کئے اور تدفین میں شرکت کی۔
شہید چمن عباس کو سلامی دی گئی اور مکمل پولیس اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔
پولیس خواہ سندھ ہو یا پنجاب، ایک خانوادہ ہے۔ شہید اس ملک و قوم کے وہ سپوت ہیں جنہوں نے ایک عظیم قربانی دی۔