Light
Dark

شاہ رخ خان سے بالی وڈ کے نامور فلمسازوں نے ان کے بیٹے آریان خان کے ڈیبیو کے حوالے سے رابطہ

ممبئی: سُپر اسٹار شاہ رخ خان سے بالی وڈ کے نامور فلمسازوں نے ان کے بیٹے آریان خان کے ڈیبیو کے حوالے سے رابطہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کو بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔ ان کی بیٹی سہانا خان فلم ’کنگ‘ سے سینما میں قدم رکھنے کیلیے تیار ہیں وہیں ان کے بیٹے آریان خان کی اداکاری کی دنیا میں ممکنہ انٹری کے بارے میں توقعات عروج پر ہیں۔
آریان خان بطور ہدایت کار اپنا کیریئر شروع کرنے کیلیے تیار ہیں تاہم بہت سے لوگ انہیں ایک اداکار کے روپ میں بھی دیکھنے کے خواہاں ہیں۔
کئی فلمسازوں نے شاہ رخ خان سے رابطہ کیا ہے اور آریان خان کو شاندار طریقے سے لانچ کرنے میں اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
شاہ رخ خان سے کرن جوہر، راکیش اوم پرکاش مہرا، آدتیہ چوپڑا اور فرح خان سمیت دیگر نے رابطہ کیا۔ یہاں تک کہ ساؤتھ کے فلمسازوں نے بھی سُپر اسٹار کے بیٹے کی اداکاری کی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے آفرز کیں۔
فی الحال آریان خان کی پوری توجہ ان کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی ویب سیریز ’اسٹارڈم‘ پر مرکوز ہے جو ایک معروف ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر پریمیئر کیلیے تیار ہے۔
اس پروجیکٹ کو مکمل کرنے کے بعد آریان خان اپنے والد کے ساتھ بیٹھ کر اپنے مستقبل کے بارے میں اہم فیصلے لیں گے.