Light
Dark

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر فلاڈیلفی کوریڈور چھوڑنے سے انکار کر دیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر فلاڈیلفی کوریڈور چھوڑنے سے انکار کر دیا۔
نیتن یاہو نے یروشلم میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اپنے فوجیوں کو جنوبی غزہ اور مصر کے درمیان سرحدی علاقے سے اس وقت تک نہیں نکالے گا جب تک اس بات کی ضمانت نہ ہو کہ حماس اس راہداری کو کبھی استعمال نہیں کر سکتی۔
انہوں نے کہا کہ جب تک ایسا نہیں ہوتا، ہم وہاں موجود ہیں۔
یہ نیتن یاہو کا فلاڈیلفی کوریڈور سے اسرائیلی افواج کو نکالنے سے تازہ ترین انکار ہے۔ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو غزہ میں جنگ بندی کے حصول میں ایک بڑی رکاوٹ بن گیا ہے۔
حماس پٹی سے اسرائیلی فوجیوں کے مکمل انخلاء کا مطالبہ کر رہی ہے۔
قبل ازیں اسرائیلی رائے عامہ کے جائزے میں 53 فیصد جواب دہندگان نے فلاڈیلفی کوریڈور چھوڑنے کی حمایت  کی اس کا مطلب غزہ میں قید بقیہ اسرائیلی اسیران کی رہائی کے لیے کوئی معاہدہ کرنا ہے۔