Light
Dark

تھانہ سائیٹ سپر ہائیوے میں پولیس کا ڈاکؤں سے آمنا سامنا

تھانہ سائیٹ سپر ہائیوے میں پولیس کا ڈاکؤں سے آمنا سامنا

گشت پہ معمور پولیس اہکاروں کو اطلاع ملی کہ محمدی گوٹھ ندی کنارے ڈاکو لوٹنے کی نیت سے موجود ہیں۔

اطلاع ملتے ہی اہلکار فوراً روانہ ہوئے۔ پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔

جوابی فائرنگ میں ڈاکو بھی مضروب ہوئے جو ایک موٹر سائیکل چھوڑ کر ندی کی طرف بھاگے۔ پولیس تعقب کررہی ہے۔

فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار عادل پتافی اور چمن عباس زخمی ہوئے جن کو ہسپتال شفٹ کیا گیا ہے۔

چمن عباس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی تھی جس کے سینے میں گولی لگی۔ اطلاع کے مطابق چمن عباس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

ایس ایس پی ایسٹ روانہ ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کا تحرک کیا جارہا ہے جن کو کیفرکردار تک پہنچایا جئے گا۔