Light
Dark

تین بچے بارش کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق

دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترنول میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 3 بچے بارش کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
اسلام آباد میں انتظامیہ کی نااہلی تین معصوم جانیں لے گئی۔ بچے برساتی پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث اس میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہارے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ ایک بچہ پانی میں گرا جسے بچانے کیلیے اس 2 بہنوں بھی آگئیں، بھائی کو بچانے کیلیے پانی میں کودنے والی دونوں بہنیں بھی ڈوب گئیں۔
مرنے والوں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔
دو روز قبل کراچی کے علاقے گارڈن میں کرکٹ کھیلتے دو بچے کنویں میں گر گئے تھے جبکہ ان کو بچانے کیلیے ایک نوجوان نے بھی کنویں چھلانگ لگا دی تھی۔
بچوں کے کنویں میں گرنے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا تھا جبکہ بچوں کو بچانے کیلیے ایک نوجوان بھی اس میں اتر کر پھنس گیا تھا۔
پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے بچوں اور نوجوان کو زندہ نکالنے کی متعدد کوششیں کیں لیکن بدقسمتی سے تینوں جاں بحق ہوگئے تھے۔ کنویں میں آکسیجن کی کمی کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا تھا۔
جاں بحق ہونے والے دو بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال تھی جو کرکٹ کھیلتے ہوئے کنویں میں گر گئے تھے۔