Light
Dark

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت پولیس تربیتی کورسز کے حوالے سےاجلاس

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں پولیس ٹریننگ برانچ کے شعبوں میں توسیع اور تربیتی کورسز/نصاب کو ڈیجیٹائز کرنے کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا اور مذید ضروری ہدایات دی گئیں۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیزٹریننگ، اسٹبلشمنٹ،ڈی آئی جیز،اسٹبلشمنٹ،ہیڈ کوارٹرز،آئی ٹی،ایڈمن کراچی،ٹریننگ،فائنانس،اے آئی جیز،ایڈمن، ایم اینڈ پی آر،پی ڈی آئی ٹی نے بالمشافہ جبکہ ڈی آئی جیز، حیدرآباد،لاڑکانہ،ایس ایس پیز،سکھر،شہید بینظیرآباد اور میر پور خاص نے ذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی ٹریننگ نے پولیس ٹریننگ برانچ کے شعبوں میں توسیع اور تربیتی کورسز/نصاب کو ڈیجیٹائز کرنے کے حوالے سے تفصیلی برفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ پولیس کے شعبہ ٹریننگ نے ذیر تربیت پولیس اہلکاروں کی سہولت کے لیے آن لائن ایپلیکیشن متعارف کر دی ہے اور ساتھ ہی ٹریننگ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (TIMS) کے نام سے متعارف کردہ ایپلیکیشن سے ذیر تربیت اہلکاروں کی حاضری سمیت دیگر معلومات اور مسائل کی بھی مانیٹرنگ جاری ہے۔مذید یہ اپیلیکیشن میں تربیت کے مختلف موضوعات/عنوانات پر آن لائن کتابیں اور لٹریچرز کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔علاوہ اذیں اس جدید
ایپلیکیشن میں ڈسٹنس لرننگ کے حوالے سے سہولیات کا شامل کرنا بھی ذیر غور ہے۔

آئی جی سندھ نے شعبہ ٹریننگ کے لیئے ایک جدید اور تمام سہولیات سے آراستہ ایپلیکیشن کو متعارف کرنے پر ڈی آئی جی ٹریننگ اور ان کی ٹیم کو انکی کاوشوں پر محنت پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شعبہ ٹریننگ میں اصلاحات ناگذیر ہیں ان مثبت اور ثمر آور اصلاحات کے ذریعے نا صرف پولیس تربیتی معیار کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جاسکے گا بلکہ تربیتی مراحل میں درپیش مختلف مسائل و مشکلات کا اذالہ بھی ہوسکے گا۔انہوں نے کہا کہ شعبہ تفتیش کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہمارا بنیادی مقصد ہے۔لہذا ضروری ہیکہ سرٹیفیکیشن آف انویسٹی گیشن، اکاؤنٹنٹ،اور استعداد کار کے فروغ جیسی سہولیات بھی اس ایپلیکشن میں شامل کی جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ اہلکاروں اور افسران کے نظم و ضبط میں معیار ٹریننگ کا انتہائی اہم کردار ہوتا ہے۔تاہم ضرورت اس امر کی ہیکہ شعبہ ٹریننگ تفتیشی افسران کے کورسز کو بھی اپ گریڈ کرنیکے اقدامات کرے،بعد ازاں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے شعبہ ٹریننگ کے ذیر تعمیر شعبہ کا دورہ کیا اور جاری اکاؤنٹ کورس کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکاؤنٹ کورسز کی تربیت دینے کا بنیادی مقصد مالی وسائل کی نچلی سطح تک منتقلی ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ فراہم کرنے سے تھانے مالی طور پر مستحکم و خود مختار ہوجائیں گے جبکہ حکومت سندھ نے تھانوں کو بجٹ، اہلکاروں کی 10 لاکھ تک کی ہیلتھ انشورنس اور شعبہ تفتیش کی مد میں مالی الاؤنس بھی فراہم کردیئے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں سے امید ہے کہ آپ اکاؤنٹنٹ کورس کی تربیت مکمل ہونیکے بعد تھانوں کے بجٹ کا درست اور شفاف استعمال یقینی بنائیں گے۔اس موقع پر انہوں نے ذیر تربیت اہلکاروں سے گفتگو کی اور ان کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔