Light
Dark

بابر اعظم کو سمجھانا مشکل ہوتا، وہ بہت ضدی تھے، محمد وسیم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ سابق کپتان بابر اعظم بہت ضدی تھے اور مزاحمت کرتے تھے۔

پاکستان کی اسپورٹس ویب سائٹ ‘کرکٹ پاکستان’ کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسکواڈ میں تبدیلیوں کے حوالے سے بابر اعظم کو سمجھانا بہت مشکل تھا کیونکہ وہ چینجز قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتے تھے۔

محمد وسیم کا کہنا تھا کہ میں کسی کا نام نہیں لوں گا لیکن قومی ٹیم میں 4 کوچز کی وجہ سے مختلف گروپس بن چکے ہیں جو کینسر کی شکل اختیار کررہے ہیں۔ اگر وہ اسکواڈ کا حصہ ہیں تو پاکستان جیت نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے انہیں ٹیم سے ہٹانے کی کوشش کی لیکن ٹیم انتظامیہ نے انہیں واپس بلا لیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران آل راؤنڈر عماد وسیم کی انجری چپھائی گئی۔ ہم ہمیشہ اعظم خان کے فٹنس لیول کے بارے میں بات کرتے ہیں لیکن عماد بھی اسی مسئلے کا شکار ہیں۔