Light
Dark

کراچی: عباسی شہید اسپتال میں شعبۂ امراضِ گردہ غیر فعال

کراچی: عباسی شہید اسپتال میں شعبۂ امراضِ گردہ غیر فعال

کراچی میں کے ایم سی کے بڑے اسپتال عباسی شہید اسپتال میں نیفرولوجی کا شعبہ غیر فعال ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق عباسی شہید اسپتال میں گردے کے امراض کا شعبہ پچھلے ڈیڑھ سال سے غیر فعال اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

عباسی شہید اسپتال میں گردے کے امراض کے وارڈ میں موجود بستر ٹوٹے پڑے ہیں، جبکہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں جبکہ ٹائلز بھی ٹوٹے ہوئے ہیں۔

ایم ایس عباسی شہید اسپتال کے مطابق شعبے کا کام کرنے والا ٹھیکدار غائب ہے۔