ججز، بیوروکریٹس اور وزرا کی سیکیورٹی پر ماہانہ کتنا خرچہ آتا ہے؟
پاکستان کے معاشی حالات ابتر ہونے کی وجوہات میں ایک وجہ بے شمار سرکاری اخراجات ہیں، افسران کو بڑی تنخواہوں اور مراعات تو دی ہی جاتی ہیں لیکن اس کے علاوہ ان افسران کی سیکیورٹی پر بھی ماہانہ کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔
وزارت داخلہ کے مطابق ججز، بیوروکریٹس اور وزرا کی سیکیورٹی کے لیے ہر وقت 532 اہلکار اور 44 گاڑیاں مختص ہیں، سیکیورٹی پر مامور گن مین اور گارڈز کو تنخواہ کی مد میں ماہانہ 4 کروڑ 34 لاکھ روپے ادا کیے جاتے ہیں، اس کے علاوہ سیکیورٹی کے لیے موجود 44 گاڑیوں پر ماہانہ 43 لاکھ 87 ہزار روپے کا خرچ آتا ہے۔
مجموعی طور پر ججز، بیوروکریٹس اور وزرا کی سیکیورٹی پر ماہانہ 4 کروڑ 78 لاکھ روپے اور سالانہ تقریباً 57 کروڑ 46 لاکھ روپے کا خرچ آتا ہے