اے وی ایل سی کی کامیاب کاروائی۔
فوڈ ڈلیوری سروس کے دوران کسٹمرز کی موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا ملزم سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار۔
دو سرقہ شدہ موٹر سائیکلیں بر آمد۔
ملزم نوید معروف فوڈ ڈلیوری کمپنی میں رائیڈر کا کام کرتا تھا اور موقع پاکر کسٹمرز کی نئی موٹر سائیکل چوری کرکے لے جاتا۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 30 اگست 2024 کو فوڈ پانڈا کی ڈلیوری سروس کا ملازم نوید آرڈر سرو کرنے کے بعد اپنے ساتھی کے ہمراہ مدعی سمیر کی موٹر سائیکل رجسٹریشن نمبر KQH-6321 یونین اسٹار 70 ماڈل 2024 چوری کر کے لے گیا۔
اے وی ایل سی لیاری ڈویژن نے CCTV کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار شدہ ملزم نوید اس سے قبل بھی مو ٹر سائیکل چوری کے پانچ مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے جس کا سابقہ ریکارڈ موجود ہے۔
ملزم نوید سے برآمد شدہ دوسری موٹر سائیکل نمبر KQA-9914 ماڈل 2023 تھانہ کھارادر سے سرقہ شدہ ہے۔