عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر ایم ڈی واٹر کارپوریشن کے وارنٹ گرفتاری جاری
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کے کیس میں ایم ڈی واٹر کارپوریشن کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
سندھ ہائیکورٹ نے متعلقہ ایس ایس پی کو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے اور آئندہ سماعت پر ایم ڈی واٹر کارپوریشن کی عدالت میں پیشی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے کہا کہ ایم ڈی واٹر کارپوریشن کے ایک لاکھ روپے کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں، ہر کیس میں واٹر کارپوریشن کے افسران کا یہی طریقہ ہے، کیسز 4 سال سے زیر التوا ہیں، ان معاملات کو اب تک کیوں حل نہیں کیا گیا۔