Light
Dark

ویسٹ پولیس کا کومبنگ سرچ آپریشن جاری۔

ویسٹ، تھانہ اورنگی کے علاقے گبول کالونی میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کومبنگ/سرچ آپریشن جاری۔

کومبنگ/سرچ آپریشن ایس ایس پی صاحب ضلع ویسٹ کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کیا جارہا ہے۔

کومبنگ/سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔

بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن/تصدیق بھی کی جارہی ہے۔

آپریشن میں ایس پی صاحب اورنگی کی زیرنگرانی ایس ایچ او اورنگی اور مومن آباد ہمراہ نفری و لیڈیز اسٹاف کے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔