پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار توقیر ناصر نے پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو آڈیشن میں ہی مسترد کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں اداکار توقیر ناصر نے ٹیلی ویژن پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے کئی دلچسپ پہلو پر گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ اداکارہ صبا قمر کے انڈسٹری میں ابتدائی دنوں کا احوال بھی بتا ڈالا۔
توقیر ناصر نے ماضی کے ڈرامہ سیریل تھکن کی شریک اداکارہ صبا قمر کے آڈیشن کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ صبا قمر ایک ورسٹائل اداکارہ ہیں لیکن میں نے قبل ازیں ان کو آڈیشن میں مسترد کردیا تھا۔
اداکار نے بتایا کہ صبا قمر ایک شاندار پاکستانی اداکارہ ہیں لیکن جب اپنی پروڈکشن کیلئے میں نے صبا کا آڈیشن لیا تو انہیں اپنے کام سے مخلص نہیں پایا تو ڈرامے کیلئے انکا انتخاب کرنے سے انکار کردیا۔
توقیر ناصر نے بتایا کہ صبا قمر کو ڈائیلاگز بولنے میں مہارت نہیں تھی وہ بہت جلدی میں لائن پڑھ کر نکل پڑیں جس کا انہوں نے خود اعتراف کرلیا کہ وہ جلدی میں تھیں۔
اداکار کا کہنا تھا میں اپنی پروڈکشن کیلئے منجھے ہوئے فنکاروں کی تلاش میں تھا جس کیلئے میں نے فنکاروں کے انتخاب سے قبل انہیں مکمل ٹریننگ بھی تھی لیکن صبا قمر میرے معیار پر پورا نہ اتریں۔